|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2017

کوئٹہ +اندرون بلوچستان : عالمی یوم صحافت کے حوالے سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ریلیاں اور تقاریب کاانعقاد ، تقاریب میں مقررین نے بلوچستان میں صحافت کو درپیش خطرات پر روشنی ڈالی اور اس بات کا عزم کیا کہ وہ صحافت کو اس کی اصل روح کے مطابق بحال کریں گے ، تفصیلات کے مطابق بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جو کوئٹہ پریس کلب سے شروع ہوکر زرغون روڈ بلوچستان اسمبلی کے سامنے سے ہوتی ہوئی دوبارہ کوئٹہ پریس کلب پہنچی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹس کے سنیئر نائب صدر سلیم شاہد کوئٹہ پریس کلب کے صدررضا الرحمان نے کہاکہ بلوچستان کے صحافی اس وقت شدید مشکل حالات میں فرائض سرا نجام دے رہے ہیں ایک طرف کالعدم تنظیموں پریشرگروپس سیاسی جماعتوں کی جانب سے من پسند خبروں کی تشہیر اور اشاعت کا دباو ہے تو دوسری طرف حکومت بھی صحافیوں کے لئے کسی قسم کے خاطر خواہ اقدامات کرنے سے قاصر نظر آرہی ہے انہوں نے کہاکہ ڈان لیکس کے معاملے میں حکومت اصل افراد کو بچانے کیلئے کمزور افراد کے خلاف کارروائی کرکے معاملہ کو رفعہ دفعہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ساتھ ہی ڈان اخبار کے رپورٹر اور ایڈیٹر کے خلاف کارروائی او رمقدمات درج کرنے کیلئے بھی تیاری کی جار ہی ہے جس کی صحافتی تنظیمیں کسی صور ت اجازت نہیں دے گی حکومت خود شفافیت سے کارروائی کرنے سے گزیراں اس لئے ڈان لیکس کے معاملے کی تحقیقات اے پی این ایس کے حوالے کردی گئی ہے جو کہ مالکان کی تنظیم ہیں جنہیں صرف اپنے کاروبار اور اشتہارات سے مطلب ہیں وہ کسی صورت شفاف اور حقائق پر مبنی کارروائی نہیں کر سکتے ،یوم صحافت کے دن کے مناسبت سے نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ پنجگور نے بھی ملک بھر کی طرح آزادی اظہار کے حوالے سے نیشنل پریس کلب میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صحافتی تنظیموں کے ممبران و ادیب و شاعرقلمکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،تقریب سے نیشنل پریس کلب کے صدر برکت مری ،جنرل سیکریٹری یاسین بلیدی ،صابر بلوچ،ابراہیم حمزہ ،غنی گنوک، و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ صحافت ایک مقدس شعبہ ہے آئین پاکستان کا چھوتا ستوں ہے ،لیکن وہ اپنے حقوق سے ہمیشہ محروم ہے ،پاکستا ن بھر کے صحافی سخت مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنی فرائض نبھارہے ہیں اور خصوصا بلوچستان میں سیاسی پارٹیوں کی جانب سے من پسند خبروں کی تشہیر واشاعت کی دباؤ ہمیشہ سے ہے،آزادی صحافت کے عالمی دن کی مناسبت سے نصیرآباد میں چیف این جی او کی جانب سے ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں این جی او سول سوسائٹی اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی کے صدرولی محمد زہری،سابق صدرور عبد الرزاق بنگلزئی،ایوب بھٹو،سینئرصحافیوں عابد عزیز بلوچ،عزیز ساسولی،این جی اوز اور سوسائٹی کے عبدالکریم مینگل،امیر بخش گجر،میر نعمان زہری،ودیگر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت موجودہ حالات میں لوگوں کو باخبر رکھنے کا ایک بہترین زریعہ ہے آزادی اور معیاری صحافت کے فروغ میں جہاں صحافیوں نے اہم کردار ادا کیا ہے وہاں صحافی برادری کی جانوں کی شہادت بھی آزادی صحافت کے لئے عظیم مشعل راہ ہے انہوں نے کہا کہ عالمی یوم صحافت کے دن ہمیں ان شہید ہونے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا نادر موقع ہے ان شہید ہونے والے صحافیوں نے ہی ان جانوں کا نذرانہ دیکر صحافت کے آزادی کے کارواں کو جاری وساری رکھا ہوا ہے،عالمی یوم صحافت کے دن کے موقع پر پریس کلب ڈھاڈر میں تقریب کا انعقاد تقریب کی صدارت صدر پریس کلب ڈھاڈر محمد عارف بنگلزئی نے اس موقع پر دیگر صحافیوں میں سرپرست اعلی ٰ عبدالفتاح بنگلزئی،جنرل سیکرٹری رئیس نوروز خان ایری،عبدالحئی گولہ،شیر جان بلوچ،اشوک کمار ،نصیر احمد،قاضی عرفان،عبدالرحمان اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمدعارف بنگلزئی،عبدالفتاح بنگلزئی،نوروز خان ایری نے کہا کہ عالمی یوم صحافت کے دن آج ہم ان شہداء کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جان کا نزرانہ پیش کرکے صحافت کی دنیا میں نام کما گئے،آزادی صحافت کیلئے شہدا صحافت کی قربانیاں رائیگا نہیں جائیگی شہدا صحافت نے جان کے نذرانے دیگر صحافت کا علم بلند رکھا ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے لیکن صد افسوس کہ 8اگست کے واقعہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ رقم نہیں ملی آیا شہید وکلاء کیساتھ ان شہید صحافیوں کے لواحقین کو بھی رقم دے دی جاتی توکیا حکومت غریب ہو جاتی پی، ایم ،سی شہید صحافیوں کے لواحقین کو آج تک رقم نہ ملنے کی شدید مذمت کرتی ہے اورحکومت کی جانب سے شہید صحافیوں کے لواحقین کو ملازمت ملنے پر تشکر کا اظہا ربھی کرتی ہے آزادی صحافت کیلئے صحافیوں کو آپس کے اختلافات بھلا کر جدوجہد کرنی ہوگی ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے پاکستان میڈیا کونسل کے اجلاس میں کیاآزادی صحافت کے عالمی دن کی مناسبت سے زیر صدارت چیئر مین پاکستان میڈیا کونسل بلوچستان ڈاکٹر ناشناس لہڑی منعقد ہوا جبکہ پی،ایم،سی کے مرکزی رہنماء ریاض عمرانی نے بحیثیت مہمان خصوصی اجلاس میں شرکت کی اجلاس کے صدر غلام جیلانی شاد،وائس چیئر مین عبدالخالق بنگلزئی،جنرل سیکرٹری فیض سمالانی،سیکرٹری اطلاعات خلیل ساجن ،کوئٹہ ڈویژن کے ملک صادق بنگلزئی،بہادر خان لہڑی،فاروق لہڑی،نعمان ترین ،فرحان لہڑی،ملک آصف کاسی و دیگر نے شرکت کی جبکہ پی ،ایم،سی کے وفد نے آج ٹی وی کے کمرہ مین شہید شہزاد یحییٰ کے گھر جاکر ان کے بھائی سے ملاقات بھی کی اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی پی ،ایم،سی کے وفد نے شہید شہزاد یحییٰ کے بھائی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی اور شہید کی صحافت میں گرا ں قدر خدمات اور قربانی پرسلام بھی پیش کیا گیا