|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2017

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے چمن میں افغان فورسزکی بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری کی مذمت کر تے ہیں کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات ملک کی سالمیت پر حملہ ہے یہاں جاری ہونیوالی مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے افغانیوں کی 30 سالہ میزبانی کا اس انداز میں صلہ دیا ہے بھارتی ایجنڈے پر پاکستانی مخالفت میں افغانستان احسانات بھول گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع کمزور نہیں افغانستان اور ہمارے دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان کمزور ہے افغانستان کی جانب سے شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری سے 9 بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں سمیت45 زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔