|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی پر آنچ آنے نہیں دینگے افغانستان اپنے آقاؤں کو خوش کر نے کے لئے اس طرح ڈرامہ بازئی کر رہے ہیں افغانستان انڈیا کے ہاتھوں کھیلنا بند کر دیں ورنہ اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی با ت چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ افغان فورسز کے ہاتھوں 10 پاکستانی شہریوں کی شہادت اور50 سے زائد شہریوں کی زخمی ہونے کی مذمت کر تے ہیں حکومت اس مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھائیں کیونکہ شہریوں کا تحفظ کر نا ہم سب کی ذمہ داری ہے جب سے انڈیا افغانستان میں آئی ہے اس دن سے ہماری سرزمین پر مداخلت کا سلسلہ جاری ہے افغان فورسز دوسروں کے ہاتھوں کھیلنا بند کر دیں کیونکہ دشمن کبھی بھی دوست نہیں ہوتا اور افغانستان اپنے برادر ملکوں کے ساتھ تعلقات اچھے استوار کریں اور تمام معاملات کو مذاکرا ت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کر یں اس طرح بزدلانہ حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور نہ ہی افغان فورسز کے اس عمل کو برداشت کرینگے اگر افغان فورسز نے اپنے ناروا عمل پر معافی نہ مانگی تو ہمارے فورسز ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے افغان فورسز اپنے لئے نہیں بلکہ بھارت کے اشاروں پر اس طرح بزدلانہ کا رروائیاں کر تے ہیں پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی وقت ہے جنہوں نے ہر وقت اسلامی ملکوں کا دفاع ہر فورم پر کیا ہے بے گناہ اور معصوم شہریوں کی شہادت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ہمارے فورسز دنیا کے طاقتور فورسز میں شمار ہو تی ہے اور ہر ظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کر تی ہے ۔