|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2017

کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ ( ق) کے صدر صوبائی وزیر ریونیو شیخ جعفر مندوخیل نے کہا ہے کہ گوادر میں خفیہ طور پر محکمہ ریونیو کی50 ارب روپے کی زمین جو کہ غیر قانونی طو ر پر الاٹ کی گئی تھی اور ہم نے اس سے کینسل کر دیا تھا عدالت نے بھی اپنے ایک اہم فیصلے میں اس زمین کی الاٹمنٹ کو کینسل کی جو ہمارے اقدام کے تائید ہے اور ہم اس عدالتی فیصلے کو سراہتے ہیں یہ حق کی فتح ہے صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ سابقہ ایم بی آر نے گوادر میں محکمہ ریونیو کی 50 ارب روپے کی لگ بھگ کی زمین خفیہ طور پر کسی کو الاٹ کیا گیا تھا اور جب ہمیں اس کا عمل ہوا تو اس سے غیر قانونی اور خفیہ فیصلے کے خلاف کا رروائی کر تے ہوئے اسے کینسل کردادی کیونکہ نہ تو ہم خود کرپشن کر تے ہیں اور نہ ہی کسی اور کر نے دیتے ہیں آج عدالتی فیصلے سے حق اور سچائی کی جیت اور کرپشن کی ہار ہوئی ہے بلوچستان میں عدالتوں نے ہمیشہ حق وانصاف پر مبنی فیصلے کئے ہیں جو لائق تحسین ہے شیخ جعفر مندوخیل نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد اب محکمہ ریونیو پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے جس سے نبھانا پڑے اور کرپشن کے خلاف ہم سب نے مل کر جدوجہد کر نا ہو گا تا کہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے ۔