ڈیرہ مراد جمالی : نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی کے فنڈز سے نصیرآباد میں زیر تعمیر دو سکولوں کی تعمیر میں ناقص میڑیل کے استعمال پر نیشنل پارٹی کے کارکنوں کا ٹھیکدار کے خلاف احتجاج کام بند کردیا گیابلڈنگ بغیر سریا ریت سے دیواریں تعمیر کی جارہی ہیں بچوں کا مستقبل عزیز ہے ناقص میڑیل کے استمعال کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا صدر نیشنل پارٹی تاج بلوچ تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ یاسمین لہڑی نے نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے گاؤں غلام محمد زہری اور گوٹھ لعل جان عمرانی میرواہ دو سکولوں کی عمارت تعمیر کرنے کیلئے پچاس لاکھ روپے فراہم کیئے تھے زیر تعمیر دو نوں سکولوں کی تعمیر عمارتوں میں ناقص میڑیل کے استعمال پر نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے نیشنل پارٹی نصیرآباد کے صدر کامریڈ تاج بلوچ جنرل سیکریڑی لعل محمد مری ڈیرہ مراد جمالی تحصیل کے صدر ڈاکڑ غلام سرور بلوچ جنرل سیکریڑی ربدالرزاق بلوچ نے ایم پی اے یاسمین لہری کے فنڈز سے جاری ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا اور ٹھیکدار کے خلاف احتجاج کیا اور دونوں سکولوں کا کام بند کردیا گیا اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی کرپشن لوٹ مار کے خلاف ہے اپنے رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز کرپشن کی نظر ہونے نہیں دیا جائے گا محکمہ مواصلات وتعمیرات کی ذمہ داری ہے ناقص میڑیل کے استعمال ہر ٹھیکداروں کے خلاف ایکشن لیں اور کہاکہ مذکورہ دونوں بلڈنگ کی بنیادوں میں سریا نہیں ڈالا جا رہا ہے جبکہ دیواروں میں تین سوت کا سریا استعمال کیا جا رہا ہے ایک بوری سمینے پانچ ریڑھی ریت سے دیواریں تعمیر کی جارہی ہیں جس سے سکول کی عمارت زمین بوس ہونے کا خطرہ ہے نیشنل پارٹی کو بچوں کا مستقبل عزیز ہے ناقص میڑیل کے استعمال پرکسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا رکن صوبائی اسمبلی محترمہ یاسیمین لہڑی کمشنر نصیرآباد ڈویژن ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ناقص میڑیل کے استعمال پر فوری نوٹس لیں متعلقہ ٹھیکدار کے خلاف کارروئی کرتے ہوئے بلڈنگ پی سی ون کے مطابق تعمیر کی جائے ۔