|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی : محکمہ ایری گیشن نصیرآباد کی اربوں روپے کی مشینری آفیسران کی عدم دلچسپی کے باعث ربیع کینال پٹ فیڈر کینال بے یارومددگار تباہ ہونے لگی جن سے قیمتی پرزے جات نکال دیئے گئے محکمہ ہنگامی صورت حال پر نجی مشینری کرایہ پر لینے لگا پٹ فیڈر کینال میں گڈو بیراج سے بھل صفائی کے نام پر پانی بند لیکن محکمہ ایری گیشن کی جانب سے ایک بیلچہ مٹی بھی نہیں نکالی گئی درجنوں کینالیں سیلیٹ کی نظر ہوگئے ٹیل کے زمیندار کسان زرعی پانی کیلئے پریشان ہونے لگے تفصیلات کے مطابق محکمہ ایری گیشن نصیرآباد کی بد حالی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے اربوں روپے کی جدید قیمتی مشینری آفیسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے بے یارومددگار پیرو پل ربیع کینال پٹ فیڈر کینال ودیگر شاخوں میں پانی کے اندر باہر پڑی ہوئی ہیں جن سے قیمتی پرزے جات نکال لیئے گئے ہیں جن کو محکمہ ایری گیشن کی ورکشاپ میں منتقل کرنے کی زحمت تک نہیں کی گئی ہے اور ایک ماہ سے پٹ فیڈرکینال کی بھل صفائی کے نام پر گڈوبیراج سے پانی بند کیا گیا ہے لیکن پٹ فیڈر کینال ودیگر شاخوں میں بھل صفائی کے نام پر ایک بیلچہ مٹی کا بھی نہیں نکالا گیا ہے جس کی وجہ سے درجنوں شاخیں سلیٹ زدہ ہو جانے سے ٹیل کے کسان زمیندار پانی سے محروم ہو جاتے ہیں ذرائع کے مطابق محکمہ ایری گیشن کے آفیسران اس وقت اپنی سیٹوں پر موجود ہوتے ہیں جب فنڈز کی ریلیز آتی ہے فنڈز کو ٹھکانے لگاتے ہی آفیسر کوئٹہ کراچی اسلام آباد لاہور رفو چکر ہو جاتے ہیں کسان زمیندار شدید گرمی میں آفیسران کی تلاش میں سرگردہ رہتے ہیں نصیرآباد کے سیاسی سماجی حلقوں نے محکمہ ایری گیشن کی اربوں روپے کی مشینری تباہ کرنے والے آفیسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔