کوئٹہ: انجمن اخبار فروشان کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی یوسف محمد شہی جنرل سیکرٹری میر احمد راسکوہ وال سنیئر نائب صدر ملک نصیب اللہ موسیٰ خیل نے کہاہے کہ حقیقت یہ ہے کہ 14جنوری 1978کو بلدیہ میونسپل اخیان گل طاہر کے حکم سے مٹن مارکیٹ سے متعلق میزان چوک اخبارات رسالے ڈایجسٹ فروخت کیلئے سرکاری نگرانی میں موجودہ جگہ 6 عدد بک سٹال 10بائی 10 دکانیں بک سٹالوں کو دی گئی اور سابقہ ادوار میں کرائیہ لیا گیا ہمارے ساتھ بار بار وعدہ ہوا کہ ان بک سٹالوں سے اخٖبارفروشوں کو بے دخل نہیں کیاجائے گا۔ انہوں نے یہ اتوار کے روز کوئٹہ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ آج بغیر کسی نوٹس کے دھمکی دی گئی کہ آج رات 8بجے تک دکان بک سٹال خالی کردیں جوکہ سراسر غیر اخلاقی اور غیر قانونی عمل ہے جس کی جتنی مذمت بھی کی جائے کم ہے انجمن اخبار فروشاں کی کابینہ کا اتوار کے روز ہنگامی اجلاس ہوا اور اس واقعے پر سخت غم و غصہ و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت میٹر پولٹین کوئٹہ کے اس غیر انسانی ، غیر قانونی عمل پر سخت غصے کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اگر ان بک سٹالوں کو کوئی بھی نقصان ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری میٹر پولٹین کارپوریشن کے ذمہ ہوگی آج کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پورے صوبے گوادر سے ژوب تک کوئٹہ سمیت اخبارات کا ترسیل روک دینگے اور آئندہ کا لائحہ عمل آج مورخہ 8مئی کو دن 1بجے پریس کلب کے سامنے مظاہرے میں اعلان کیا جائے گا اس سلسلے میں بلوچستان کے غیور عوام خصوصاً اخباری صنعت کے تنظیموں کے ذمہ دار اخباری مالکان ایڈیڈرز صحافی ،چینل بیورو بلکہ اخباری صنعت کے تمام کارکن پرنٹنگ پریس سے لیکر نیوز روم تک سب ہمارا ساتھ دیں۔