کوئٹہ: کوئٹہ پولیس نے شہر کے وسط میں واقعہ سٹی نالے میں موجود منشیات فروشوں اور نشے کے عادی افراد کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ 200 سے زائد نشے کے عادی افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن برآمد کر کے نالے میں قائم کی گئی جھونپڑیوں کو نذآتش جبکہ ان کے رہائشی ٹھکانوں کو مسمار کر دیا گیاغیر سرکاری تنظیمیں ادارے ، این جی اوز اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے کام کرنے والے حضرات اور ادارے گرفتار نشے کے عادی افراد کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ایس پی سٹی حسین احمد لہڑی نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ ریجنل پولیس آفیسر بلوچستان و ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی خصوصی ہدایت پر میری سر براہی میں سٹی پولیس ڈویژن میں موجود تمام تھانوں کے ڈی ایس پی ، ایس ایچ اوز اور عملے نے گزشتہ چن روز سے سٹی نالے میں منشیات سپلائی کرنے والوں اور عادی افراد کے خلاف کا رروائی شروع کر رکھی ہے گزشتہ دنوں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں منشیات فروش نعمت اللہ جو کہ مختلف مقدمات میں اشتہاری اور سزا یافتہ تھا شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا جو بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا پہلی کا رروائی میں گرفتار ملزمان سے5 پسٹل، منشیات اور دیگرسامان قبضے میں لیا تھا اسی کے تسلسل میں اتوار کو پولیس نے سٹی نالے میں منشیات فروشوں اور نشے کے عادی افراد کے خلاف کا رروائی کا آغاز کیا تو نالے سے تقریبا200 نشے کے عادی افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3 پاؤ ہیروئن اور چرس برآمد کر کے بنائی گئی جھو نپڑیوں کونذر آتش جبکہ قائم کی جانیوالی تجاوزات کو ختم کر دیا گیا انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے نالے میں تواتر کے ساتھ آپریشن جاری رکھے گی تاکہ اس کا مستقل حل نکالا جا سکے۔