|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2017

خضدار: صوبائی کمشنر شماریات پسند خان بلیدی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں خانہ و مردم شماری کا کام مقررہ شیڈول کے مطابق جا ری ہے اس حوالے سے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر قائم کمیٹیاں بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ا س سے قبل میں نے خانہ و مردم شماری کے کام کا جائزہ لینے کی غرض سے صوبے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا وہاں خانہ ومردم شماری کے کام کا بغور جائزہ لیا کام کے معیار اور رفتار بھی دیکھا لیکن یہاں مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ خانہ مردم شماری کے کام کی نگرانی کرنے والے نہ صرف خانہ ومردم شماری کے کام کی نگرانی کی بلکہ اس قومی مہم کا با قائدہ حصہ بنے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں مختلف مقامات پر خانہ مردم شماری کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ،ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل بھی موجود تھے کمشنر شماریات نے بتایا کہ میرے دورے کا مقصد مردم شماری کے معیار اور رفتار کا جائزہ لینا تھا کہ کام مقررہ معیار اور رفتار پر جاری ہے تو مجھے یہاں یہ عمل دیکھ کر بیحد اطمینان اور خوشی ہوئی کہ یہاں کام انتہائی معیار اور خوش اسلوبی کے ساتھ جا ری ہے ان کا کہنا تھا اس کا سہرا ڈویژنل اور ضلعی حکام کو جاتا ہے جن کی شب و روز محنت اور کا وشوں کی بدولت مردم شماری کا عمل موثر انداز میں ہو رہی ہے انہوں کہا کہ اس قومی مہم میں جہاں تک ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ نے بھر پور انداز میں قومی جزبے سے سر انجام دیا وہاں پاک فوج ، ایف سی ،لیویز ،اور پولیس نے بھی بڑی جانفشانی سے اپنا فرض سمجھ کر کردار ادا کیا انہوں نے مزید بتایا کہ انیس سال بعد خانہ و مردم شماری کا قومی فریضہ بظاہر ایک چیلنج تھا اب آخری مراحل میں ہے انشاء اللہ پچیس مئی کو کام کا اختتام ہوگاصوبائی کمشنر شماریات میر پسند خان بلیدی کا کہنا تھا کہ مردم شماری کسی بھی ملک کے اقوام کے لئے انتہائی اہمیت کا عامل ہوتا ہے اس میں ضروری ہوتا ہے کہ عوام اپنی اندراج میں خود بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کریں میں عوام سے اپیل کرونگا کہ وہ کوشش کریں کہ مردم شماری کے ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کر کے اس قومی مہم کو اس کے اصل روح کے ساتھ کامیاب بنائیں یہ بات ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ رواں مردم و خانہ شماری میں عوام انتہائی گرم جوشی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اس موقع پر صوبائی کمشنر شماریات نے مردم شماری ٹیموں کو مختلف ہدایات دئیے اور ان کی کارکردگی کو بھی سرآہا ۔۔۔۔۔