|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ قوم پرستی کی سیاست کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں سانحہ چمن پر خاموشی اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اقتدار کی بھی مزے لیتے ہیں اور دوستی بھی نبھاتے ہیں دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے قوم پرستوں کو اقتدار میں لانے والوں کو اب سوچنا ہو گا کہ یہ ملک اور عوام کی خدمت کرنے سے زیادہ غیروں کی خدمت اچھی طرح جانتے ہیں جمعیت علماء اسلام ان تمام تر حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کر ے گی اور ملک دشمن عناصر کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ اتنا بڑا واقعہ رونما ہوا اور چمن سے منتخب ہونیوالے نمائندوں کی خاموشی اس بات کی غمازی کر تا ہے کہ وہ افغانستان کو کبھی بھی ناراض نہیں کرے گا کیونکہ افغانستان سے ان کے مفادات عزیز ہے جب وہ افغانستان کے خلاف بولیں گے تو آئندہ الیکشن میں ان کا ساتھ کون دے گا جمعیت علماء اسلام اس طرح سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر ے گی منتخب نمائندوں اور صوبائی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے چمن میں اتنا بڑوا واقعہ رونما ہوا اور اب ہزاروں شہریوں کو اپنی ہی علاقوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے لیکن اب تک ان منتخب نمائندوں نے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے انہوں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نے پہلے ہی نشا ند ہی تھی کہ یہ لوگ جو آج اقتدارمیں ہے اقتدار ختم ہو تے ہی یہ کابل اور امریکہ کا یاترا کرینگے جمعیت علماء اسلام ایک سیاسی وجمہوری جماعت ہے اور مدارس نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے صوبائی حکومت عوام کی تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ۔