آواران : آواران میں گزشتہ رات بلوچ لبریشن آرمی کے شرپسندوں نے ماشی گاؤں کے معصوم شہریوں کو راکٹ فائر کا نشانہ بنایا جس میں کئی نہتے شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔ ان مظالم کے خلاف آج شہریوں کی کثیر تعداد نے پرامن ریلی کا انعقاد کیا جو کہ نیابت سکول سے شروع ہو کر شہر کے مختلف علاقوں سے گزر کر آرمی کیمپ پر اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی میں ڈسٹرکٹ چیئرمین آواران میر نصیر احمد بزنجو اور تحصیل چیئرمین آواران نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا اور BLF کی شرپسند اور مذموم کاروائیوں کی شدید مذمت کی ۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء مسلسل BLF کے خلاف اور پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔