|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ اورگوادر میں دستی بم حملے ، فائرنگ اور تشدد کے چار مختلف واقعات میں میاں بیوی سمیت پانچ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق کیچ کے علاقے دشت بلنگور میں ایک گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو گھر کے اندر گھر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتونہ مراد بی بی زوجہ رستم موقع پر ہی جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں شبیر ولد داؤد ، حاتم بی بی زوجہ ناصر ، عمیرہ زوجہ رستم اور لالی زوجہ داؤد شامل ہیں۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تربت منتقل کیا گیا۔ ادھر پیر اور منگل کی درمیانی شب کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت سے تقریبا 90 کلومیٹر دورسولو بلیدہ میں اکرم ولد موسیٰ بلوچ کے گھر میں چار مسلح افرد داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے اکرم ولد موسیٰ بلوچ اور اس کی اہلیہ عابدہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ جبکہ ان کی بیٹی فاطمہ ایک گولی لگنے سے زخمی ہوئی۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ دوہرے قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی سول اسپتال بلیدہ منتقل کردیا۔ ایک اور واقعہ میں تربت سے پچاس کلومیٹر دور پیدارک کے مقام پر فائرنگ کے واقعہ میں پچاس سالہ غلام جان ولد پیر بخش بلوچ جاں بحق ہوگیا۔ عینی شاہدین نے لیویز کو بتایا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد دو تھی جو موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقتول نشے کا عادی بتایا جاتا ہے تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ دوسری جانب کیچ سے ملحقہ ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں لیویز کو ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ تفصیل کے مطابق منگل کی دوپہر پسنی سے تیس کلومیٹر دور چور بندر کے جنگلات سے ایک شخص کی لاش ملی جو لیویز نے تحویل میں لیکر سول اسپتال پسنی پہنچائی۔ لیویز کے مطابق لاش پر بجلی کے کرنٹ لگنے اور تشدد کے نشانات ہیں۔ لاش کی شناخت تینتیس سالہ بالاچ ولد گورو کے نام سے ہوء جو تین دنوں سے لاپتہ تھا۔ تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ پسنی کے علاقے ایک شخص کی نعش برآمد ،تین روزقبل لاپتہ ہواتھا تفصیلات کے مطابق پسنی کے علاقے سے ایک شخص کی نعش برامد ہوئی ہے جسے شناخت کے لیئے مقامی اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں اسکی شناخت بالاچ ولد گوہرو ساکن چربندن کے نام سے ہوئی ہے فیملی زرائع کے مطابق مقتول بالاچ کو تین روزقبل چربندرسے مسلح افراداغواء کرکے لے گئے تھے ۔