|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں سرکاری آفیسر کے اعزاز میں تقریب کیلئے دس سے زائد سرکاری اسکولوں کو بند کرکے طلباء کو چھٹی دیدی گئی۔تفصیل کے مطابق لورالائی کے گورنمنٹ مڈل اسکول میں اسکول کے اوقات میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی تنظیم گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے نہ صرف شہر بھر کے سرکاری اسکولوں کو بند کرکے وہاں کے اساتذہ کو بلایا گیا اور اسکولوں کے طلباء کو بھی صبح نو بجے ہی چھٹی دیدی گئی۔ طلباء کی تعلیم کا حرج کا سبب بننے والی اس تقریب میں محکمہ تعلیم کے آفیسران بھی شریک تھے۔ کمشنر ژوب ڈویژن غلام فرید نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔