|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2017

کوئٹہ: کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں گنجائش سے دو گنا قیدی پابند سلال ہیں قیدیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے جہاں قیدی مشکلات کا شکار ہیں وہاں ان کی حفاظت پر تعینات عملہ بھی پریشان ہے ۔بلوچستان کی گیارہ جیلوں میں پابند سلال قیدیوں کی تعداد تین ہزار سے زیادہ ہے مگر کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی تعدادگنجائش سے دوگنی ہوگئی ہے کوئٹہ جیل میں 470قیدیوں کے رکھنے کی گنجائش ہے لیکن ان دنوں 890قیدیوں کو جیل میں ٹھونس دیا گیا ہے جس کی وجہ سے رات کے اوقات میں قیدیوں کو سونے اور رہائش کرنے میں مشکلات ہورہی ہیں دوسری جانب سے جیل کے عملے کو بھی قیدیوں کو سنبھالنے میں دقت پیش آرہی ہے ۔