چمن : پاک افغان سرحد پانچویں روز بھی مکمل طورپر ہرقسم کی آمدروفت کیلئے بند رہا جبکہ شہر میں کاروبار زندگی معمولات کے مطابق جاری ہین ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز افغان فورسز کی جانب سے کلی لقمان میں مردم شماری کے ٹیم پر فائرنگ کے بعد پاکستان اورافغانستان کے درمیان سرحدی تنازعے اور افغان فورسز کی شہر ی علاقوں پر شیلنگ کے بعد پاکستانی فورسز کی جانب باب دوستی کے مقام پر پاک افغان سرحد کو ہرقسم کی آمدروفت کیلئے بند کیاگیا جس کے باعث پاک افغان تجارتی سرگرمیا ں معطل ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو سپلائی بھی معطل ہوگئی اوردیگر ہرقسم کی کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہوگئی ہیں ۔ باب دوستی پر پیدل آمدروفت بند ہونے کے باعث مسافروں کی آمدروفت بھی مکمل طورپر بندہوگئی ہیں جس سے سینکڑوں مسافر چمن میں پھنس گئے جبکہ تجارتی سرگرمیوں کی معطل ہونے سے چمن شہر میں بے روزگاری کی انتہاء ہوگئی ہیں اور ہزاروں افراد جو روزانہ کی بنیاد پر ویش منڈی کا رخ کرکے وہاں کاروبار کرتے تھے ان پر بھی روزگار کے دروازے بند ہوگئے ہیں ۔ گزشتہ روز افغانستان کے چمن کے شہری آبادی پر شیلنگ کے باعث ہزاروں گھرانے مختلف علاقوں کو ہجر کرگئے جن میں کئی شہر کے نزدیکی علاقوں کے مکینوں نے واپس اپنے گھروں کا رخ کرنا شروع کردیا ہیں جبکہ جو سرحدی علاقوں سے پاک افغان سرحد کے نزدیک رہائش پذیر تھے ان کو سرکاری سطح پر کوئی واپسی کی اجازت نہیں دی گئی ہیں جبکہ مردہ کاریز اور پرانہ چمن کے مقام پر جو کیمپ قائم کئے گئے ہیں ان میں بھی چند گھرانے رہائش پذیر ہیں جبکہ زیاد ہ تر گھرانوں نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ رہائش اختیار کرلیا ہے ۔ پاک افغان سرحد پر تاحال سیکورٹی فورسز کے اہلکار تعینات ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے مکمل الرٹ ہیں اور بھاری اسلحہ تاحال پاک افغان سرھدپر نصب ہیں جبکہ سروے رپورٹ دونوں جانب سے اپنے اعلیٰ حکام کو بھجوایاگیا ہے اور سروے رپورٹ مکمل ہونے تک پاک افغان سرحد کھول دیاجائے گا۔