|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2017

سوئی : گذشتہ دنوں بگٹی قبائلی عمائدین کے سربراہی میں اہلیان سوئی کی جانب سے قبیلے کے سربراہ نواب محمد میر عالی بگٹی کے حق میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی میں بگٹی قبائل کے زیلی شاخوں کے سرکردہ رہنما ؤں جس میں وڈیرہ فولاد حبیبانی ،وڈیرہ میر علی حبیبانی، حاجی یار محمد دیناری ،عیسا خان دیناری،شکور دین دیناری ،وڈیرہ عرض محمد باخلانی ،حاجی ویزی خان وخلانی،باہو خان ہمزانی،لچوو ہمزانی، غلام حمد ہمزانی ،وڈیرہ شاہ گل ہمزانی،وڈیرہ زنو خان کلپر،حاجی موج علی مندرانی ،وڈیر روشن ہوتکانی، ڈاکٹر صدیق سندرانی ، وڈیرہ محمدان چندرانزئی،وڈیرہ صدام حسین ہجوانی ،وڈیرہ عبدالغفور بندلانی ،وڈیرہ بادل خان لاغانی،وڈیرہ نور محمد اُٹلانی ،وڈیرہ علی گل مرہٹہ،وڈیرہ منظور ڈوم،وڈیرہ گلزار شیخ سمیت بگٹی کے ہزاروں بزرگوں اور نوجوانوں نے شرکت کی ریلی کے شرکا کے ہاتھوں میں جمہوری وطن پارٹی کے پرچم اور نواب میر عالی بگٹی کی بڑی تصاویر اُٹھائی ہوئیں تھی ریلی میں نوجوان جذبانی انداز میں نواب میر عالی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے ریلی شہر کے مختلف چوہراؤں سے گزرتی ہوئی جمہوری وطن پارٹی کے دفتر پہنچ کر ایک بڑے جلسہ عام میں تبدیل ہو گئی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے قائد نواب محمد میر عالی بگٹی کی علاقہ میں عدم موجودگی کی وجہ سے نہ صرف غریب عوام مسائل و مشکلات کا شکار ہیں بلکہ بگٹی قبائل میں محرومی ،مایوسی اورانتشار کی فضا پائی جاتی ہے، کوئی اُن کا پرسانِ حال نہیں انہوں نے کہا کہ دس ،بارہ سالوں سے مصنوعی قیادت کی وجہ سے کرپشن لوٹ مار اور نا انصافی عروج پر ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک قبائلی معاشرہ ہے ۔جیسے بلوچستان کے دیگر علاقوں اور قبائل کوسیاسی آزادی اور قبائلی سرداروں کیلئے حالات ساز گار ہیں اِسی طرح بگٹی قبائل کو بھی یہ حق دیا جائے کہ ان کا نواب دوسرے بلوچ سرداروں کی طرح اپنے علاقے میں اپنی قبائل کی نمائندگی کرے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بزرگوں کی صدیوں پرانی روایت کے امین ہیں انہوں نے کہا کہ قبائل کے اندر نواب کا مقام و مرتبہ اور حیثیت سب کے لئے عزت اوراہمیت کی حامل ہے ۔نواب کے علاوہ قبائل کے زیلی شاخوں کے چیف وڈیرے اور پھر میر و معتبرین کی ایک اہمیت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ چند ناعقبت اندیش لوگ ہمارے رسم و رواج کو تبدیل نہیں کر سکتے اور نہ قبائل اُن کی قیادت کو قبول کرتی ہے قبائلی رہنماؤں نے کہا کہ ہم نواب محمد میر عالی بگٹی سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ علاقہ آ کر ہمارے درمیان میں ہمارے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نمائندگی کریں آخر میں انہوں نے پاک فوج ،ملکی سلامتی کے اداروں اور حکومت وقت سے کہاکہ وہ ہمارے سربراہ نواب محمد میر عالی بگٹی کی سوئی آمد کو یقینی بنانے کی خاطر تمام روکاوٹیں دور کریں تاکہ بگٹی قبائل بھی بلوچستان کے ترقی اور خوشحالی اور ملکی استحکام اور مضبوطی کے لئے کردارادا کرے اور جدوجہد کو آگے بڑھائیں کیوں کہ نواب محمد میر عالی بگٹی ایک محب وطن بلوچ سردار ہیں ۔