کرا چی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سرداراخترجان مینگل سے ان کی رہائش گاہ کراچی میں میر خالد بزنجو نے ملاقات کی اور تفصیل کے ساتھ بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر غوروفکر کیا گیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی غیور بلوچوں کی مجموعی اوراجتماعی حقوق کے حصول کیلئے ہماری جدوجہد ثابت اور مستقل مزاجی کے ساتھ غیر متزلزل انداز میں جاری رہے گی کیونکہ بی این پی عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کررہی ہے اور عوام کے اجتماعی مسائل اوران کے احساسات اور جذبات اور بلوچستان کی عوام کی سیاسی ،معاشی ،معاشرتی مسائل کو ہر فورم پر ہم نے اس کیلئے آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی اس عمل کو جاری رکھیں گے ،اسی وجہ سے آج بلوچستان کے عوام پارٹی کو اپنا نجات دہندہ جماعت تصور کرتی ہے ،انہوں نے کہاکہ بالخصوص خضدار اور نال کے بنیادی اورسیاسی مسائل کے حوالے سے بھی تفصیل کے ساتھ بات چیت کی گئی ،انہوں نے کہاکہ جھالاوان کی سیاست میں اس ملاقات کی مثبت اثرات مرتب ہونگے کیونکہ ماضی میں ہمیشہ یہ کوشش کی گئی کہ یہاں پر قومی ،سیاسی ،جمہوری سیاست پر قدغن لگانے کی کوششیں کی گئی جس کے منفی رحجانات سامنے آئے ،عوام کے اجتماعی مفادات کی جدوجہد کواولیت دیتے آرہے ہیں مستقبل میں بھی اسی سوچ پر عمل پیرارہتے ہوئے جدوجہد کو تیز کرنے کا بھی اعادہ کیا گیاکیونکہ عوامی سیاسی قومی جماعتوں کی شیوا بھی یہی ہے کہ عوامی خدمت کو اپنا اشعار بناکر جدوجہد کرے ۔