|

وقتِ اشاعت :   May 13 – 2017

وڈھ :  وڈھ خسرہ نے وبائی شکل اختیار کرلی دو بچیوں سمیت تین جان بحق ایک ماہ سے پھیلی وبا سے اب تک آٹھ بچے جان بازی کی ہار گئے ہیں کئی بچے زندگی اور موت کے درمیان سانس لینے پر مجبور متاثرین کا محکمہ صحت کے خلاف وڈھ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ نعرہ بازی محکمہ صحت کے خضدار کے زمہ داروں کے خلاف فوری کاروئی کا مطالبہ فون پر ڈی ایچ او خضدار محمد انور ریکی نے بتایا کہ کل خضدار سے ایک ٹیم کلی براہمزئی کا دورہ کیا تھا اور بچوں کی علاج کی تھی ان کے مطابق متاثرہ کلیوں میں آج سے ٹیم روانہ کیا جائیگا مگر ڈی ایچ او کا وعدہ وفا نہیں ہوا متاثرین کے مطابق کوئی بھی ٹیم تاحال نہیں پہنچا ہے متاثرین کے مطابق کل کے ٹیم ایک مدرسہ میں بیٹھ کر چند گھنٹوں کے بعد واپس خضدار کیلئے روانہ ہوا ہے اور ایک بچے کی ہلاکت ٹیم کے جانے کے بعد ہوئی ہے اور اس بچے کی علاج بھی نہیں کیا گیاتھا متاثرین کے مطابق وڈھ کے مختلف علاقوں کلی باہمزئی، کلی صالح محمد،باڈری،زرچین جنوبی،کلی شم براہمزئی،کلی چھٹو،دراکھالہ سمیت دیگر علاقوں میں ایک ماہ سے پھیلی خسرہ نے و بائی شکل اختیار کرلی گزشتہ شب کلی صالح محمد میں زرعی مشین پر غریب بزگر کے خاندان کے دو بچیوں دوسالہ امینہ بنت شفیع محمد،چودہ سالہ بی بی عاصمہ بنت عبدالرشید زندگی کی بازی ہار گئے ایک ہفتہ قبل ایسی خاندان کے دوبچیوں تین سالہ ثاقبہ بنت منیر احمد ،آٹھ ماہ کی بیسن بی بی بنت لیاقت جان بحق ہوگئیں تھی جبکہ گزشتہ روز الصبح کلی براہمزئی میں۱یک سالہ مزمل ولدثناء اللہ مینگل کے کمسن بچہ جان کی بازی ہار گئے دس روز قبل بھی ایسی خاندان کے چار سالہ کمسن بیٹا عبدالصبور ولد ثنا ء اللہ بھی خسرہ کے وبا کا شکار ہوا تھا کلی باہمزئی میں بیس روز قبل بھی ایک چھ سالہ محمد اکبر ولد عبداللہ بھی جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ کلی شم باہمزئی میں بھی ایک بچی کی ہلاکت ہوئی ہے اور کئی بچے متاثر ہے ایک ماہ سے پھیلی خسرہ کے وبا نے اب وڈھ کے اکثر دیہاتوں کو اپنی لپٹ میں لے لیا ہے وڈھ کے میں پھیلی خسرہ اور ہلاکتوں کے خلاف وڈھ گزشتہ روز وڈھ پریس کلب پر بی این پی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں متاثرین بھی شامل تھے مظاہرے سے بی این پی وڈھ کے صدر مجاہد عمرانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وڈھ کو سیاسی بنیاد پر نظر کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ کل اگر کلی براہمزئی میں محکمہ صحت کی ٹیم نے بچوں کی علاج کی ہے تو آج کے جان بحق بچہ کلی براہمزئی سے ہے ان کی تو کل علاج نہیں ہوئی ہے ڈپٹی کمشنر ایک کلی سے ٹیم کی واپسی کا نوٹس لیں اور نااہل ڈی ایچ او کو فوری خضدار سے ہٹایا جائے۔ دریں اثناء ڈھاڈر کے مختلف نواحی علاقوں میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی ایک بچہ جاں بحق متعدد مرض میں مبتلاء محکمہ صحت خواب خرگوش میں گم فوری طور پر صحت کی ٹیموں متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ نہیں کیا گیا تو وباء پھلنے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کے ہیڈ کوارٹر ڈھاڈر کے مختلف نواحی علاقوں جن میں نوشہرہ،میر باغ،مہر گڑھ،نغاری شامل ہیں میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی ہے جس سے نوشہرہ کے رہائشی محمد حسین کا نو ماہ کا بیٹا نصیب اللہ وباء کی باعث جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ امجد علی رضیہ بی بی،مہرہ بی بی ایاز علی ولد پسند خان خسرہ کے مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ محکمہ صحت کچھی کی تاحال وباء سے لاعلم ہے جسکی غفلت کی وجہ سے علاقے میں انسانی جانوں کے ضیاع کا اندیشہ ہے ڈھاڈر کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر ٹیمیں بھیجی جائے تاکہ وبائی مرض کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے تدارک کی جائے اور انسانی المیہ کو بچانے کیلئے اقدامات کیئے جائیں۔