کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے سی ایم ایچ ہسپتال میں سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ضلع مستونگ میں مولانا عبدالغفور حیدری اتحاد بین المسلمین کی تقریب میں دستار بندی کے بعد جمعہ کی نماز کے ادائیگی کیلئے جیسے ہی مسجد سے باہر نکلیں زوردار ھماکہ ہوا جس میں ابتدائی اطلاع کے مطابق 25افراد جاں بحق اور 35زخمی ہوگئے تھے مولانا عبدالغفور حیدر ی کو فوری طورپر ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ ہسپتال پہنچایا گیا اطلاع ملنے پر کمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور ادیگر اعلیٰ حکام سی ایم ایچ ہسپتال پہنچ گئے اور مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی ہسپتال ذرائع کے مطابق مولانا غفور حیدری کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے تاہم ان کے جسم پر زیادہ زخم آئے ہیں۔
کمانڈر سدرن کمانڈ نے سی ایم ایچ میں مولانا غفور حیدری کی عیادت کی
![]()
وقتِ اشاعت : May 13 – 2017