کوئٹہ+ نوشکی: آواران میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ مسلح حملہ آور ہلاک کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا نوشکی سے اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ضلع آوران کے علاقے زردان میں سیکورٹی فورسز اور یک مسلح شخص کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں مسلح شخص ہلاک ہوگیا لاش قبضے میں لیکر ضلع آواران کے ہسپتال میں رکھ دی گئی ہے ۔
کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ دستی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیئے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے تھانہ گوالمنڈی کی حدود میں کاسی روڈ پر سلطان محمد اسٹریٹ کے ایک خالی پلاٹ میں مشتبہ تھیلے کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کو خالی کرایا۔
ایس پی قائدآباد مبارک شاہ، ڈی ایس پی اختر اچکزئی، ایس ایچ او بابر بلوچ، ایڈیشنل ایس ایچ او اسلم بھٹی اور دیگر پولیس نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جس نے چیک کیا تو تھیلے سے چار دستی بم، چار ڈیٹونیٹر اور کلاشنکوف اور پستول کے چالیس کارتوس برآمد ہوئے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دستی بم ناکارہ بنادیئے۔کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا پاک افغان سرحدی علاقے گزنلی میں ایف سی کی کامیاب کارروائی کے دوران زیر زمین چھپایاگیا اسلحہ برآمدکرلیاگیا .
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پاک افغان سرحدی علاقے گزنلی میں ایف سی کی جانب سے کارروائی کے دوران زمین کے اندر چھپائے گئے اسلحہ کو برآمدکرلیاگیاہے ،سیکورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کی گئی تاہم برآمدہونیوالے اسلحہ کی تفصیلات ابتدائی طورپرمعلوم نہ ہوسکی ۔