ڈیرہ مراد جمالی: نصیرآباد میں تحصیل تمبو میں دس سالوں سے بند گرلز پرائمرای سکول اور بوائز پرائمری سکول کی والدین کی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے نوٹس لیتے ہوئے سکول کھلوا دیں والدین طلباء طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے حق میں طلباء طالبات نے والدین کے ساتھ ملکر مظاہرہ کیا حق میں نعرہ بازی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے گوٹھ سفر خان عمرانی میں والدین نے شوشل میڈیا میں دونوں سکولوں کی بندش کی ویڈیوشائع کی جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآبادنصیراحمد ناصر نے تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ کو واقعہ کی تحقیقات کرنے کیلئے گوٹھ سفر خان کھوسہ روانہ کیا ۔
جس کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دس سالوں سے بند دونوں سکولوں کو ڈپٹی کمشنر نصیرآبادنصیراحمد ناصر محکمہ ایجوکیشن کوکھولنے کا حکم دیا ۔
سوار کے روز دونوں سکول کھولنے سے والدین طلباء طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ڈپٹی کمشنر نصیرآبادنصیراحمد ناصر سے اظہار تشکر کیا اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے حق میں طلباء طالبات نے والدین کے ساتھ ملکر مظاہرہ کیا حق میں نعرہ بازی کی گی۔