جنیوا: اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق میں بلوچ قومی نمائندہ اور مری قبیلے کے سربراہ مہران مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچ ایک پر امن قوم ہے اور وہ تشدد پر یقین نہیں رکھتی۔
تاریخ بتاتی ہے کہ بلوچوں نے ہمیشہ نہتے، کمزوروں، اقلیتوں اور مظلوموں کا ساتھ دیا۔ دیرہ بگٹی و مری علاقوں میں رہنے والے غیر مسلم بلوچ ہوں یا مکران و بلوچستان کے دیگر علاقوں میں رہنے والے زکری ہوں۔
گزشتہ دنوں گوادر میں سندھی مزدوروں پر حملہ افسوس ناک ہے بحثیت بلوچ مجھے بہت افسوس ہوا اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا. ہم یہ سجمھتے ہیں کہ سندھی خود ایک مظلوم قوم ہے ۔
مہران بلوچ نے کہا کہ ہم سندھی رہنماوں سے یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ بلوچوں اور بلوچستان کے حالات اور ریاست کے مکاری کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ میں مہم چلائیں۔