گوادر : سابق صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدئی نے پشکان سانحہ میں دس نہتے مزدوروں کی بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سفاکانہ اور انسانیت سوز قرار دیا ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم اور بے گناہ مزدوروں کو قتل کر کے ظالمانہ کاروائی کی ہے اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،دہشت گردوں کا یہ عمل انہیں بذات خود کیفرکردار تک پہنچائے گا ۔
بلوچ سوسائٹی میں نام نہاد یہ گروہ اپنا مقام کھو چکے ہیں اور انہیں کہیں بھی چپھنے کی جگہ نہیں مل رہی ،بلوچ عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں اور اب اس طرح کا گھناونہ کاروائیوں میں معصوم اور نہتے لوگوں کا خون بہا کر زندہ رہنے کی کوششیں کرتے ہیں ۔
لیکن حقیقت میں اس طرح کا عمل انکی بوکھلاہٹ کو عیاں کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے قتل سے کونسی قومی تحریک دنیا میں کامیاب ہوئی ہے کہ یہ نام نہاد گروہ آزادی کے نام پر انسان سوز کاروائی کرتے ہوئے مجرمانہ اور ظالمانہ عمل کے مرتکب ہوئے ہیں ۔
اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،انہوں نے ٹھیکیدار کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اور سیکورٹی فورسز اصل مجرمان کو گرفتار کرے اور انہیں کیفرکردار تک پہنچائے ۔