|

وقتِ اشاعت :   May 17 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی: کچھی محکمہ مواصلات وتعمیرات میں کروڑوں روپے کی درجنوں گھوسٹ اسکمیوں کے ہونے کا انکشاف جن میں شادی ہال انتظار گاہوں سڑکیں سکولوں کی بلڈنگ کچے تالابوں کے ٹینڈر ہونے کے باوجود کروڑوں روپے خرد کر لیئے گئے رکن صوبائی اسمبلی سے نوٹس لینے کی ۔

اپیل تفصلات کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے تحصیل ڈھاڈر بالاناڑی حاجی شہر گرد نواح میں محکمہ مواصلات وتعمیرات کچھی کی جانب سے مبینہ طور پر سڑکیں سکولوں کی بلڈنگ کچے تالابوں کے نام پر کروڑوں روپے ٹینڈر ہونے کے باوجود زمین پر مذکورہ اسکیموں نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

مبنیہ طور پر ٹھیکداروں سے ملی بھگت کرکے ایم بی کرکے کروڑوں روپے اپنے رشتہ داروں من پسند ٹھیکداروں کے نام پر خر د کر لیئے گئے ہیں جس سے علاقے میں پسماندگی بڑھنے لگی ہے رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو سے محکمہ مواصلات وتعمیرات کی کرپشن گھوسٹ منصوبوں پر نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے ۔