|

وقتِ اشاعت :   May 17 – 2017

 
 
 

کو ئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونیوالی دہشتگردی کے ملزمان کو کسی صورت نہیں بخشا جائیگا ۔

پاکستان کے آئین نہ ماننے والوں سے کسی صورت مذاکرات نہیں کرینگے مذاکرات ان سے کرینگے جو قومی دھارے میں شامل ہونگے ان سے کبھی بھی مذاکرات نہیں کرینگے جو بے گناہ مزدوروں کو قتل کر دیتے ہیں ۔

باہر کے ممالک بلوچستان میں سی پیک کو ناکام بنا نے کے لئے مداخلت کر رہے ہیں ’’را‘‘ سے فنڈنگ لینے والوں سے مذاکرات نہیں ہو سکتے ہم بلوچ ہے اور بلوچستان سے محبت رکھنے والے لوگ ہے ۔

سی پیک میں بلوچستان کو توقعات سے زیادہ حق دیا گیا ہے حال ہی میں تین معاہدوں پر دستخط ہو چکے ہیں جلد کام شروع ہوگا چمن بارڈرکے بندش کے معاملے کو جلد حل کیا جائیگا صوبے میں کرپشن خاتمہ ہو چکا ہے ۔جس نے بھی بھرتیوں کے معاملے میں میرٹ کو پامال کیا ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پشتونخوامیپ کے پارلیمانی لیڈر عبدالرحیم زیارتوال، صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی، سرفراز بگٹی، رحمت صالح بلوچ، عبیداللہ بابت، محمد خان لہڑی، حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ اور نصراللہ زیرے بھی موجود تھے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پر ہونیوالے خودکش حملے اور گوادر میں بے گناہ اور نہتے مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کر تے ہیں ۔

یقین دلاتا ہوں کہ دونوں واقعات میں ملوث دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں جس طرح سانحہ8 اگست کے ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچایا اسی طرح گوادر اور مستونگ کے واقعات میں ملوث ملزمان کو بھی منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اور اعلیٰ قیادت پر مشتمل وفد چائنا گئے اور وہاں پر مختلف منصوبوں کے معاہدے ہوئے بلوچستان کے تین معاہدے بھی دستخط ہو چکے ہیں ۔

جن میں گوادر پورٹ ایکسپریس وے ، ماسٹر سٹی پلان شامل ہے سی پیک سے 64 سے زائد ممالک منسلک ہو نگے اور اس سے قبل بھی 12 معاہدوں پر دستخط ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ دشمن کبھی بھی سی پیک کو کامیاب نہیں دیکھنا چا ہتے پاکستان اور بلوچستان کے دشمن کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے والوں کے خلاف آخری حد تک جائینگے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک سے بلوچستان کے ڈی آئی خان ٹو مغل کوٹ روٹ ، بوستان اور خضدار میں صنعتی زون سمیت دیگر منصوبوں پر بھی کام جاری ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ گوادر میں بے گناہ مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف گوادر کے ضلعی انتظامیہ آفیسر کے خلاف جے آئی ٹی بنا دیا گیا رپورٹ آئیگا ان جو بھی ملوث پایا گیا ان کے خلاف سخت کا رروائی کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ جو لڑنے والے ہیں وہ ہمارے ساتھ لڑیں یہ کہاں کی انسانیت ہے کہ بے گناہ مزدوروں کو مارا جائے نہ تو آزادی ہے نہ ہی انسانیت ۔

انہوں نے کہا ہے کہ اب دوہرا معیار کو ختم کر نا ہو گا جو بھی دہشتگرد بلوچستان میں کسی بھی بے گناہ کو مارا گا ان کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور جو ممالک دہشتگردوں کی سر پرستی کر رہی ہے ان کو بھی خبردار کر تے ہیں کہ وہ اب مزید ان کی سرپرستی نہ کریں ۔

دہشتگردوں سے نمٹ لیں گے اور عالمی سطح پر ان کو دہشتگرد قرار دیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ ان سے مذاکرات کرینگے جو قومی دھارے میں آکر حکومتی رٹ کو تسلیم کرینگے ان سے کبھی مذاکرات نہیں کرینگے ۔

جو بے گناہ لو گوں کو ماریں گے جو دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے ان کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے’’را‘‘ سے فنڈنگ لینے والوں کو اب نہیں بخشا جائیگا وہ باہر عیاشی اور بے گناہ بلوچوں کو ایندھن کے طور پر استعمال کر رہے ہیں ۔

خان آف قلات بھی ان گروپ کا حصہ ہے پہلے وہ آئین کو تسلیم کریں پر ان سے بات کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات کے بھرتیوں میں جو کچھ ہوا اس وقت آئی جی جیل خانہ جات کو تبدیل کیا ۔

ہم عدالت سے سٹے آرڈر لیا میرٹ کو ترجیح دینگے جس نے بھی میرٹ کی پامالی ان کے خلاف سخت سے سخت کا رروائی کرینگے ۔