کوئٹہ: کوئٹہ اور موسیٰ خیل سے پانچ سال قبل لاپتہ ہونیوالے شخص سمیت دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ تفصیل کے مطابق کوئٹہ کے پولیس تھانہ کیچی بیگ کی حدود میں قمبرانی روڈ سے بدھ کی علی الصبح ایک شخص کی لاش ملی جس کے سر پر خون آلود زخم کے نشانات تھے۔
پولیس کے مطابق لاش کی شناخت جیب سے ملنے والی پرچی سے محمد نعیم ولد حاجی محمد مری کے نام سے ہوئی ہے ۔مقتول کے بھائی کے مطابق بی سی کالونی سریاب کا رہائشی محمد نعیم 2012ء میں لاپتہ ہوا تھا۔
ادھر ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری سے 90کلومیٹر دور پتکی کجھوری میں لیویز کو قومی شاہراہ پر ایک پل کے نیچے ایک شخص کی لاش ملی ہے ۔ کئی روز پرانی ہونے کے باعث لاش ہڈیوں کا ڈھانچہ بن چکی تھی۔ لیویز نے لاش تحویل میں لیکر اسپتال پہنچادی۔ تاحال شناخت نہ ہوسکی۔
کوئٹہ اور موسیٰ خیل سے2افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
وقتِ اشاعت : May 18 – 2017