کوئٹہ: پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ گوادرکو لنک کرنے کیلئے چائناکی مدد سے سڑک تو بنائی گئی ہے مگرگوادر کے لوگ پانی کی ایک ایک بوند کوترس رہے ہیں ۔
سی پیک سے اگرحکمران مخلص ہیں تو وہاں لوگوں کوروزگار اورتربیت دیں، میاں نواز شریف نے اپنے کرپٹ ٹولے کوبلوچستان میں بھی چھوڑاہواہے تخت رائیونڈ کے منتخب نمائندے بلوچستان میں لائے جاتے ہیں۔
یہ بات انہوں نے جمعہ کو پی ٹی آئی کے زیراہتمام ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سرداریار محمد رند نے کہا کہ ٹی آئی ضلع کے صدراور اس کی ٹیم نے جلسہ کوکامیاب کرنے میں بہت جدوجہد کی ہے کارکن صبرکیساتھ انتظامیہ سے تعاون کریں عمران خان بہت دیرتک آپ کارکنوں کے درمیان موجود رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کرپشن اوربدانتظامی ہے عمران خان کوبلوچستان کے مسائل پربات کرنے کیلئے بلایاگیاپارٹی کارکن ڈسپلن کامظاہرہ کریں۔
سرداریارمحمد رند نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنے کرپٹ ٹولے کوبلوچستان میں بھی چھوڑاہواہے تخت رائیونڈ کے منتخب نمائندے بلوچستان میں لائے جاتے ہیں ۔
بلوچستان کیلئے نوازشریف نے پانچ ارب روپے دیئے تھے لیکن پانچ روپے بھی خرچ نہیں ہوئے کوئٹہ شہرکیلئے گیارہ ارب روپے کے فنڈزبھی خرچ نہیں کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ بیوروکریٹس کو بلوچستان کے وسائل لوٹنے کیلئے کوئٹہ بھیجاجاتاہے ملک اوربلوچستان کی تقدیرصرف عمران خان تبدیل کرسکتاہے۔
انہوں نے کہا کہ میگاترقیاتی منصوبے صرف ایک ڈویڑن میں بن رہے ہیں بلوچستان میں زمینداروں کونظراندازکیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ گوادرکو لنک کرنے کیلئے چائناکی مدد سے سڑک تو بنائی گئی ہے مگرگوادر کے لوگ پانی کی ایک ایک بوند کوترس رہے ہیں سی پیک سے اگرحکمران مخلص ہیں تو وہاں لوگوں کوروزگار اورتربیت دیں۔