۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   May 20 – 2017

کوئٹہ :  کوئٹہ اور تمپ میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق کوئٹہ کے علاقے کلی بران چوک پر نامعلوم مسلح افراد نے 18 سالہ نوجوان محمد شعیب اعوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا مقتول زرغون آباد تھانہ کے سب انسپکٹر نورحسن کے بیٹے تھے۔

پولیس کے مطابق مقتول کو نائن ایم ایم پستول سے سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے تمپ کے علاقے نذرآباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جمیل احمد ولد امیتان کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے تاہم قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لعشیں ورثاء کے حوالے کردیں ۔