|

وقتِ اشاعت :   May 20 – 2017

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سوشل میڈیا پر پاک فوج پر تنقید کرنے والوں کا سراغ لگاتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔

 ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر پاک فوج اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر تنقید کرنے والوں کا سراغ لگا لیا  ہے، جن میں 33 افراد شامل ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پاک فوج اور آرمی چیف پر تنقید کرنے والوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگ بھی شامل ہیں جن کا تعلق کوئٹہ، لاہور، وزیرستان اور آسٹریلیا سے ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے سوشل میڈیا پر فوج پر تنقید کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد ایف آئی اے نے مذکورہ افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے اپنی تحقیقات میں ان افراد کا تعلق ملک دشمن عناصر سے ہونے یا نہ ہونے سے متعلق طے کرے گا۔