|

وقتِ اشاعت :   May 21 – 2017

کوئٹہ+پنجگور+مچھ: آواران میں فورسز کی کارروائی میں چار مسلح افراد ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا، جبکہ کوہلو اور تفتان میں دو افرادقتل مچھ سے ایک شخص کی لاش برآمد کر لی گئی ، پنجگور میں نجی موبائل فون کمپنی کے ٹاور کو تباہ کر دیا جس سے علاقے میں کمیونیکشن نظام معطل ، علاوہ ازیں کوئٹہ میں بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی ذرائع کے مطابق آواران میں ردالفساد آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہلاک اور گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا اور دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے اور کیمپ تباہ کردیئے ۔

بی ایس او آئی ٹی یونیورسٹی یونٹ کا اجلاس 18 مئی کو گورنمنٹ زرعی کالج کوئٹہ اور یونیورسٹی آف بلوچستان یونٹ کا اجلاس 22 مئی کو بلوچستان یونیورسٹی میں منعقد ہوگا تمام ممبران کو شرکت کی تاکید کی جاتی ہے،گزشتہ روز کوہلو کے علاقے سینی میں تین نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے حملہ کر کے کلہاڑیوں سے وار کر کے لیویز اہلکار نواز علی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکے حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے،تفتان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے لاش ضروری کا رروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دی گئی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

مچھ لیویز نے آب گم قومی شاہراہ سے نوجوان کے لاش برآمد کرلیا شناخت ڈیرہ مراد جمالی کی رہائشی کی نام سے ہوئی نوجوان کی موت چلتی گاڑی سے گرنے کی باعث ہوئی ہے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے کوئٹہ منتقل،شناخت ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی محمد عظیم کے نام سے ہوئی ہے۔

پروم کے علاقے جائین میں نا معلوم مسلح افراد نے نجی موبائل کمپنی کے ٹاور پر فائرنگ کرکے سسٹم کو ناکارہ بنا کر پورے علاقے کے مواصلاتی نظام کو منقطع کردیا۔واضح رہے کہ ایک سال پہلے پھل آباد کے علاقے میں اسی طرح جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے سسٹم کو ناکارہ بنا دیا گیا تھا اور پانچ ماہ بعد مین سسٹم کو کل رات ایک بار پھرنجی کمپنی کے کے ٹاور کو فائرنگ کرکے پورے علاقے کے مواصلاتی نظام کو منقطع کردیا گیا ہے۔

ملک بھر میں جاری آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن ردالفساد کے دوران فرنٹیئر کور کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے دہشتگردی کی بڑی بنائی جانیوالی کا رروائی کو ناکام بنا تے ہوئے کوئٹہ کے نواحی علاقے گائی خان چوک میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر زیر زمین چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن جس میں ایک اے جی ایس17،1 چائنا ایل ایم جی، ایک جی تھری رائفل بمعہ دو میگزین، ایک آر پی جی سیون، 6 ایس ایم جی میگزین،53 دستی بم ،4 ایمونیشن بوکس اے جی ایس 17 ،460 اے جی ایس17 ،22 آر پی جی سیون راؤنڈ ،5 آئی ای ڈی بم ،19 آر پی جی فیوز، ایک 60 ایم ایم سائٹ اور دیگر تحریبی مواد برآمد کر کے قبضے لے کر کا رروائی شروع کر دی تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔