|

وقتِ اشاعت :   May 21 – 2017

نوکنڈی : پاکستانی سرحد کی ایک دفعہ پھر خلاف ورزی،ایرانی حدود سے 12 مارٹر گولے فائر،کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا،مقامی انتظامیہ کی جانب سے شدید احتجاج۔

تفصیلات کیمطابق پاک ایران سرحد کے قریب پلر 104 اور 106 کے درمیان ایرانی حدود سے گذشتہ رات یکے بعد دیگرے10 اور اتوار کی صبح 2 مارٹر گولے فائر کیے گئے۔

جو کہ تالاب کے قریب گر کر پٹ گئے تاھم کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں لیکن قریبی آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل گئی،واقعہ کی اطلاع ملنے پر اسٹنٹ کمشنر حاجی ظفرجان کبدانی نے ڈی سی چاغی کی ہدایت پر ایرانی حکام سے شدید احتجاج کرتے ہوئے تحریری خط ایرانی حکام کو دے دیا ۔

جس میں بروز سموار دو طرفہ فلیگ میٹنگ کی گزارش کی ہے تاہم ایرانی حکام نے مارٹر گولے فائر اور میٹنگ کاکوئی جواب نہیں دیا ہے۔

دو مہینے قبل بھی ایرانی حدود سے پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی کی گئی تھی جہاں 9مارٹر گولے فائر کیے گئے تھے جہاں بھی ایرانی حکام نے مارٹر گولوں کو تیسری قوت کانام دے کر اپنی صفائی میں موقف کا اظہار کیا تھا۔