|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2017

کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمرانوں پر تنقید کا مقصد ان کی اصلاح کرنا ہے تنقید کو ذاتیات پر نہ لیا جائے ہماری جانب سے تنقید کا مقصد حکمرانوں کو کمزوری و خامیوں کو دور کرنااور مسائل پر حکمرانوں کی توجہ مبذول کرانا ہے ۔

اس سے قبل بھی حکمران جماعت کی جانب سے پارٹی قیادت و رہنماؤں کی ہرزہ سرائی کی گئی پارٹی نے اس کا سیاسی انداز میں جواب دیا ہماری روایات رہی ہے کہ ہم ہمیشہ وسیع سوچ رکھتے ہوئے بلوچ معاشرے میں رواداری ، برداشت کو پروان چڑھائیں بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا پر ایسی روش اپنا نا درست اقدام نہیں پارٹی نے ہمیشہ سیاسی رواداری ، برداشت ، باہمی احترام کو ملحوظ خاطر رکھا تاکہ معاشرے میں مثبت روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاسی جدوجہد کی جائے جمہوریت میں ہر شخص کو آزادی ہے ۔

کہ وہ اپنے خیالات و افکار کا پرچار کرے حکمران جماعتوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مثبت تنقید کو برداشت کرنے کا حوصلہ رکھیں بیان میں کہا گیا ہے کہ بی این پی اپنے اکابرین و رہنماؤں پر کی جانب سے تنقید کا دلائل سے جواب دیا اور کوشش کی کہ وہ بلوچ معاشرے میں باہمی احترام کو یقینی بنائے قومی جماعت ہونے کے ناطے بی این پی پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بلوچ قوم کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کو پروان چڑھائے مستقبل میں بھی احترام ، باہمی رواداری اور بلوچی مثبت روایات کا احترام کرتے رہیں گے بی این پی قیادت سیاسی و نظریاتی جدوجہد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جدوجہد کو آگے بڑھا رہی ہے ۔