ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد کی پٹ فیڈر کینال کھیرتھر کینال سمیت دیگر ذیلی شاخوں میں تین ہزار سے زائد غیر قانونی پائپ واٹر کورسز موٹر پمپس کے ذریعے ہزاروں کیوسک زرعی پانی یومیہ چوری ہونے کا انکشاف ٹیل کے زمیندار پینے کے پانی کیلئے ترس گئے 500سو سے زائد دیہاتوں کے تالاب خشک جانور مرنے لگے انسانی آبادی کی نقل مکانی پانی چوری کے خلاف زمیندار کاشتکار تحریک نے 24مئی کو احتجاج کی کال دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق گڈو بیراج سے بھل صفائی کے بعد نصیرآباد کی پٹ فیڈر کینال کھیرتھر کینال سمیت دیگر ذیلی شاخوں پانی شروع ہونے کے باوجود اب تک ٹیل کے کسانوں زمینداروں کو پینے کیلئے پانی پہنچ نہیں سکا ہے جس کی وجہ سے 500سو زائد دیہاتوں کے تالاب خشک ہونے سے علاقہ میں پینے کا پانی نا پید ہو چکا ہے اور جانور مرنے لگے ہیں بڑے پیمانے پر انسانی آبادی نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔
ایری گیشن ذرائع کے مطابق آفیسران کی ملی بھگت کی وجہ سے مبنیہ طور فی پائپ پچاس ہزار فی واٹر کورسز پر ایک لاکھ سے دولاکھ روپے وصول کیئے جا رہے ہیں اس وقت پٹ فیڈر اور کھیر تھرسمیت دیگر زیلی شاخوں میں تین ہزار سے زائد غیر قانونی پائپ واٹر کورسز کے ذریعے یومیہ ہزاروں کیوسک زرعی پانی چوری کیا جا رہا ہے ۔
جس کی وجہ سے ٹیل کے زمینداروں اور کسانوں کا حصہ کے پانی اور پینے کے پانی کیلئے ترس گئے ہیں نصیرآباد میں زرعی پانی چوری کے خلاف زمیندار کاشتکار تحریک کے رہنماؤں مولانا عبدالمجید جتک میر صوبہ خان رند میر رحمت اﷲ رند اور میر رستم خان رند نے غیر قانونی پائپ غیر قانونی موٹر پمپ کے خلاف 24مئی کو ڈیرہ مراد جمالی میں سخت احتجاج قومی شاہراہ بلاک کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ تین ہزار سے زائد ایری گیشن کے آفیسران کی ملی بھگت سے غیر قانونی پائپ لگائے گئے ہیں جس سے ہزاروں کیوسک پانی یومیہ چوری کیا جا رہا ہے انہوں نے احتجاجی مظاہرہ میں ٹیل کے کسانوں زمینداروں کو شرکت کی اپیل کی ہے ۔
پٹ فیڈر اور کھیر تھر کینال میں ہزاروں غیر قانونی واٹر کورسز کی موجودگی کا انکشاف
وقتِ اشاعت : May 22 – 2017