سوراب: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ دشمن ہماری استقامت اورتاریخ سے واقف نہیں ،عزم اورہمت سے ان کے گھناؤنے منصوبوں کوناکام بنادیں گے ۔
جانثارساتھیوں کی جدائی کادکھ ضرورہے مگرنظریات اورعقائدکے تحفظ لئے جاری جدوجہدمیں کمی نہیں آنے دی جائے گی۔
جے یوآئی کے کارکنوں کی محبت اورخلوص کی بدولت تمام ترجسمانی تکالیف زائل ہوچکی ہیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعیت علماء اسلام سورا ب کے عہدیداران مولاناشبیراحمدلہڑی اورمولانامنیراحمدزہری کی قیادت میں عیادت کے لئے آنے والے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پروائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل قلات حافظ محمدابراہیم لہڑی ،نامورقلم کارحافظ خلیل احمدسارنگزئی مولانامحمدقاسم لہڑی اورنوجوان رہنماء قاضی فداء الرحمان عادل بھی موجودتھے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری کاکہناتھاکہ جے یوآئی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ۔
ماضی کے استعماری قوتیں ہمیں جھکانے میں ناکام ہوئیں ان شاء اللہ موجودہ سازشیں بھی ہمارے عزائم کے سامنے نیست ونابودہوں گے کارکن اکابرین کی تاریخ کومدنظررکھتے ہوئے اپنی جدوجہدمیں تیزی لائیں اسلام اورملک کی خدمت کے لئے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
دشمن شایداس غلط فہمی میں ہے کہ وہ اوچھے ہتھکنڈوں کے سہارے ہمیں اپنے موقف سے دستبردارکرنے میں کامیاب ہوگاہمارے اکابرین کی تاریخ اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ ہم نے ہرصعوبت کاخندہ پیشانی سے مقابلہ کیا ۔
جانوں کی قربانی دی مگرکسی موڑپراپنے نظریات اورعقائدسے سے پیچھے نہ ہٹے اورپھروقت نے ثابت کردیاکہ ہمیں جھکانے کی کوشش کرنے والی قوتوں ناکامی سے دوچارہوئیں اورہم ہرآزمائش میں سرخروہوکرنکلے ،استعمارکی سازشیں اب بھی وہی ہیں ۔
البتہ طریقہ کاراورحکمت عملی میں تبدیلی آچکی ہے مگراسلام کے تحفظ اوراس ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لئے ہمارے عزائم اورحوصلوں میں کوئی کمی نہیں آئے گی ۔
کارکنوں نے جس مثالی استقامت اورمحبت کامظاہرہ کیااس سے دشمن کے حوصلے مزیدپست ہوچکی اوراس پرواضح ہوگیاکہ دہشت اورطاقت کے زورپر ہمیں اپنے منزل سے دستبردارنہیں کیاجاسکتا بلکہ اب ایک نئے عزم کے ساتھ جانب منزل روانہ ہوچکے ہیں ان شاء اللہ کامیابی ہرصورت ہماری ہوگی ۔