|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2017

کوئٹہ: ضلع کیچ کے علاقے بلنگور میں میں ایف سی اور حساس اداروں نے کالعدم تنظیم کے ارکان کے آٹھ گھروں اور ٹھکانوں کو مسمار کردیا۔

تفصیل کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجوگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

سیکورٹی اہلکاروں نے کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں اور گھروں کو مسمار کردیا ۔ کارروائی کے دوران چار سولر پینل اور دو بیٹریاں برآمد ہوئیں۔