کوئٹہ: کوئٹہ میں کوئلہ کان میں میں مٹی کا تودہ گرنے سے چار کاکن جاں بحق ہو گئے۔
لیویز حکام کے مطابق واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں پیش آیا جہاں ایس اے لطیف کول مائن لیز نمبر 198میں کانکنی کے دوران مٹی کا تودہ گر گیا ۔کان میں موجود چار کانکن ملبے تلے دب گئے ۔
مقامی کانکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں کانکنوں کی لاشیں کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد نکال لیں۔ جاں بحق کانکنوں کی شناخت کشمیر ،حاجی عبدالقیوم، علی رحمان اور محمد عرفان کے ناموں سے ہوئی ہے ۔چاروں افراد خیبر پشتونخوا کے ضلع شانگلہ کے ایک ہی گاؤں میاں خیل سے ہے۔ کول مائنز لیبر فیڈریشن کے صدر بخت نواب کے مطابق چاروں کانکنوں کی میتیں آبائی علاقے روانہ کر دی گئیں۔