خضدار : پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے قوم کو سی پیک کا تحفہ دیا ،موجودہ حکومت سی پیک میں بلوچستان اور بلوچستان کے عوام کو کوئی اہمیت نہیں دے رہی ،آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ھو گا پیپلز پارٹی ملک کو ایشاء کا ٹائیگر بنا دے گی۔
پی پی پی نے بلوچستان کے لوگوں کی ہمیشہ نمائندگی کی ہے ہماری حکومت نے ریکوڈک سمیت بلوچستان کے ساحل و سائل کی حفاظت کی جبکہ موجودہ حکومت نے اپنی کمیشن کے لئے ریکوڈک کے منصوبہ ٹی تھیان کمپنی کے ہاتھوں بیچ دیا بلوچستان کا آئندہ سردار نواب نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کا جیالا کارکن ہو گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر پی پی پی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سید محمد اقبال شاہ ، فنانس سیکرٹری عبد الحمید خان کا کڑ ، صوبائی راہنما سردار زادہ عمران جتک اور دیگر موجود تھے ۔
پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بلوچستان میں جمعیت علماء اسلام سمیت تما م حقیقی سیاسی جماعتوں سے آنے والے انتخابات کے لئے اتحادہکی بات چیت چل رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان میں ایک ایسی اتحاد تشکیل پائے جس کے ثمرات عوام کے لئے بہتر ہوں موجودہ حکومت کی چار سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔
امن وامان کی صورت حال بد سے بد تر ہوتا گیا ہے دہشت گردوں نے سیاسی راہنماؤں سمیت پاکستان کے ہر طبقہ کو انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ نشانہ بناتے رہے لسانی اور مذہبی نفرتوں کو ہوا دیا گیا ہے وکلاء ڈاکٹرز ،اور تعلیمی اداروں کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا حال ہی میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکر ٹری جنرل کے قافلہ کو مستونگ میں نشانہ بنایا گیا ۔
جس میں کئی افراد شہید ہوئے اور کئی بے گناہ شدید زخمی ہوئے کشت و خون کے اس ماحول میں موجودہ حکومت نے عوام کو صرف کرپشن کمیشن خوری اور اقربا پروری کا تحفہ دیا بلوچستان سمیت پورے ملک میں حکمرانوں نے صرف اپنے تجوریوں کو بھرنے کے لئے اربوں روپیہ لیکن یہ اسکیمات کا زمین پر کوئی وجود نہیں ۔
بلوچستان کے دو قسطوں میں بننے والی حکومت نے بھی کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئے کوئٹہ کے خو بصورتی وتعمیر کے لئے پانچ ارب مختص کر کے انہیں بھی کرپشن کا نظر کر دیا گیا اب بھی کوئٹہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے جبکہ پہلی قسط کے حکمرانی کرنے والی جماعت جو اپنے آپ کو متوسط طبقہ کا نمائندہ کہا اس کی کرپشن کے پیسوں سے پانی کی ٹینکیاں بھر گئیں ۔
ان لوگوں نے اسلام آباد کراچی میں جائدادیں بنا کر متوسط طبقہ سے ہمدردی کا بھر پور مظاہرہ کیا دوسری جانب بلوچستان کے حکمرانوں کی غیر زمہ داری کی وجہ سے بلوچستان کے ایک کھرب بیس ارب روپیہ لیپس ہوگئے جنہیں پنجاپ کی ضروریات میں صرف کر دی گئی موجودہ حکومت بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے کچھہ نہیں کیا ۔
ہمارے صوبہ میں 35 ہزار اسامیاں خالی ہیں ، چالیس ہزار اسامیاں بوگس ہیں اس کے باوجود ہمارے نوجوان ڈگریاں لکیر دردر پھر رہے پی پی پی کی دور حکومت میں بھر تی کئے جانے والے ملازمین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر ان کو ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا۔
پی پی پی کے کارکنوں سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جار ہا ہے موجودہ حکومت کو عوام کا نمائندہ حکومت نہیں کہا جا سکتا ہے مسلم لیگ ن پاکستان کے مٹھی بھر سرمایہ داروں کی نمائندہ جماعت ہے اس لئے اس کے گذشتہ چار سال کی معاشی پالیسیاں سرمایہ داروں کے لئے بنتی رہی ہیں ملازم طبقہ اور غریب عوام کا استحصال کیا گیا ہے۔
سی پیک ہمارا تحفہ ہے آئندہ الیکشن میں جیت کرملک کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے ،علی مدد جتک
وقتِ اشاعت : May 25 – 2017