ڈیرہ مراد جمالی : پٹ فیڈر کھیرتھر کینال سمیت دیگر شاخوں کے ٹیل کسانوں زمینداروں نے زرعی پانی کی قلت اور غیر قانونی پائپ لائنوں کے ذریعے پانی چوری کرنے کے خلاف زمیندار کاشتکار ایسوسی ایشن نصیرآباد کی کال پرباری شاخ بالان شاخ مگسی شاخ عمرانی شاخ روپا شاخ محبت شاخ جھڈیر شاخ ٹیمپل شاخ کے سینکڑوں کسانوں زمینداروں نے ڈیرہ مراد جمالی میں احتجاجی ریلی نکالی اور قومی شاہراہ پر دھرنا دیا گیا ۔
محکمہ ایری گیشن کے آفیسران کے خلاف سخت نعرہ بازی کی پانی دو پانی کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی تفصیلات کے مطابق زمیندار کاشتکار ایسوسی ایشن نصیرآباد کے مرکزی آرگنائزز مولانا عبدالمجید جتک کی قیادت میں ریلی نگالی گئی ۔
احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین مولانا عبدالمجید جتک میر نذیراحمد کھوسہ ڈاکڑ قدرت اﷲ جمالی غلام حسین بگٹی محمد علی جتک میر صوبہ خان رندحاجی رستم خان رند حاجی رحمت اﷲ رند میر ماجد خان رند کامریڈ نور پندرانی اور وڈیرہ عبدالحمید خان جمالی نے کہاکہ محکمہ ایری گیشن کے آفیسران بلوچستان کے حصہ کا پانی محکمہ ایری گیشن سندھ کو رشورت لے کر فروخت کر رہے ہیں اور کہاکہ حکومت بلوچستان سالانہ پٹ فیڈر کینال ودیگر شاخوں کی بھل صفائی کیلئے کروڑوں روپے فنڈز فراہم کر رہی ہے ۔
لیکن گرونڈ پر کام نہ ہونے کی وجہ سے پٹ فیڈر کینال ودیگر ذیلی شاخیں واٹر کورسز کی شکل اختیار کر چکے ہیں اور کہاکہ پٹ فیڈر کینال کھیرتھر کینال سمیت دیگر ذیلی شاخوں میں ایری گیشن کے عملے کی ملی بھگت سے تین ہزار سے زائد غیر قانونی پائپ لائن لگا کر یومیہ ہزاروں کیوسک زرعی پانی چوری کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ٹیل کے کسان زمیندار پینے کے پانی کیلئے بھی محروم ہیں ۔
جانور مر رے ہیں مردوں کو غسل دینے کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں ہے گزشتہ سال بھی کسانوں زمینداروں نے قرآن پاک اٹھا کر احتجاج کیا تھا لیکن پھر بھی تیل کے زمینداروں کو زرعی پانی مہیا نہیں کیا گیا۔
محکمہ ایری گیشن کے آفیسران کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے ہزاروں ایکٹر زمین بنجرز کرکے کروڑوں روپے کا نقصان دیا گیا ہے اور کہاکہ ٹیل کے کسانوں زمینداروں کو فوری پانی فراہم نہ کیا گیا تو مزید احتجاج کیا جائے گا ۔اس سے قبل انہوں نے قومی شاہراہ کو بلاک کرکے ہر قسم کی ٹریفک معطل کردی تھی ۔