کوئٹہ : محکمہ خوراک نے بلوچستان کے زمینداروں کی بجائے سندھ سے گندم کی خریداری کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نوٹس لے لیا اور محکمہ خوراک کو لیٹر ارسال کر دیا ۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذرائع کے مطابق نصیرآباد اور جعفرآباد کے زمینداروں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو شکایت کی تھی کہ محکمہ خوراک بلوچستان نے ہم سے گندم نہیں لی بلکہ سندھ سے گندم آسان شرائط پر خرید کر پھر بلوچستان کے زمینداروں کانام لیا جا تا ہے ۔
جس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمہ خوراک کو لیٹر ارسال کر دیا کہ اگر بلوچستان سے گندم کی خریداری کی ہے تو ان زمینداروں کے زمینوں کا فرد بھی منسلک کیا جائے تاکہ یہ پتہ چل سکے واقعہ یہ بلوچستان سے گندم کی خریداری ہوئی تا ہم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمہ خوراک سے ریکارڈ طلب کر لی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گوادر میں ہزاروں ایکڑ سرکاری زمین کی الاٹمنٹ میں خرد برد سے متعلق محکمہ ریونیو سے ریکارڈ طلب کر لیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذرائع کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نے گوادر میں ہزاروں ایکڑ سرکاری زمین کی الاٹمنٹ سابق سینئر ایم بی آر کی جانب سے غیر قانونی طور پر الاٹمنٹ اور ان میں اربوں روپے خرد برد کرنے سے متعلق محکمہ ریونیو سے ریکارڈ طلب کر لیا اور کہا ہے کہ محکمہ ریونیو جلد اس حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے ریکارڈ پیش کریں تاکہ اس کا صحیح معنوں میں کا رروائی ہو سکے ۔