|

وقتِ اشاعت :   May 26 – 2017

کو ئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ سے دو نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکو دن دیہاڑے مقامی کولڈ ڈرنک کمپنی کے منیجر سے ساڑھے16 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی کولڈ ڈرنکس کمپنی کا منیجر ثناء اللہ موٹرسائیکل پر کیش لے کر جا رہا تھا کہ سریا ب پھاٹک کے قریب ریلوے اوور ہیڈ بیرج کے قریب دو نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر اس کو روک کر اس سے 16 لاکھ50 ہزار روپے لوٹ لئے اور فرار ہو گئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سول لائن کا عملہ موقع پر پہنچ گیا پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے دونوں راہزنوں کی تلا ش شروع کر دی سول لائن پولیس نے نامعلوم راہزنوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کا رروائی شروع کر دی۔