|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2017

کو ئٹہ : کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤ ن اغواء کئے گئے چینی باشندوں کو دو دن گزرنے کے باوجود بازیاب نہیں کرا سکے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن متعدد مشتبہ افراد گرفتار جمعہ کو کوئٹہ میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن سے گزشتہ روز گاڑی میں سوار مسلح افراد نے جناح ٹاؤن کے علاقے سے چینی باشندوں کو اسلحہ کے زور پرساتھ لے گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارو نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

تا ہم دو دن گزرنے کے باوجود چینی باشندوں کی بازیابی کیلئے سراغ نہیں لگایا جا سکا حکومت کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹیاں تحقیقات کر رہی ہے اور مختلف زاویوں سے جائزہ لیا جا رہا ہے تا ہم اب تک کامیابی نہیں ملی ۔