|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2017

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں سوئی اور ڈیرہ بگٹی میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی اور حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقوں ڈیرہ بگٹی اور سوئی میں کارروئیاں کرتے ہوئے آرجن نالا اور درینجن نالا میں واقع کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے اسلحے میں آر پی جی لانچر بمع 5 آرپی جی سیون راؤنڈز، 4 مارٹر گولے، 2 بارودی سرنگیں، 3 ریموٹ کنٹرول بمع انٹینا، 4 گرینیڈز، 2 مائینز، 170 پریشربٹنز اور دیگر تخریبی مواد بھی شامل ہے۔