کوئٹہ : مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء سینیٹر میر نعمت اللہ زہری نے کہا ہے کہ میرے پارٹی اور سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے فیصلے کے بعد میر ے حلقے کے بہت سے لوگوں نے مسلم لیگ (ن) سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس سلسلے میں بیا نات بھی جاری کیے ہیں تاہم اخبارات کو میرے اور میرے حلقے کے لو گوں کے بیانات شائع کر نے سے روکا جارہا ہے اور اخبارات بیانات شائع نہیں کر رہے جس پر عدالت جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں ۔
انہوں نے یہ بات ہفتے کی شب این این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی،اانہوں نے کہا کہ بیان دینا اور انکا شا ئع ہونا میرا اور میرے حلقے کے لوگوں کا جمہوری حق اور اخبارات کا فر ض سے اگریہ سلسلہ بند نہیں کیا گیا اور ہمارے بیا نات روکے گئے تو میں جلدپریس کانفرنس کر کے اہم انکشا فات کروں گا۔
اخبارات کو میرے اور میرے حلقے کے لو گوں کے بیانات شائع کر نے سے روکا جارہا ہے ، نعمت زہری
وقتِ اشاعت : May 28 – 2017