خضدار : ریجنل ٹریننگ سینٹر (لیویز ) خضدار میں بلوچستان کے مختلف اضلا ع سے تعلق رکھنے والے 332 لیویز جوانوں کی پاسنگ پریڈ منعقد ہوئی ،تقریب کے مہمان خاص کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی تھے جبکہ رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین ،ڈی آئی جی پولیس قلات رینج محمد ظفر علی خان ،ایس پی خضدار عبدالرؤف بڑیچ ،اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل ،پرنسپل بی آرسی خضدار محمد عالم جتک ،مولانا عنایت اللہ رودینی ،حافظ حمید اللہ مینگل ،عید محمد ایڈوکیٹ ،سید سمیع االلہ شاہ ،پروفیسر حسن جاموٹ شفیق احمد چنال ، اور دیگر نے تقریب میں شرکت کی ۔
اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل نے ٹریننگ مکمل کرنیو الے جوانوں سے حلف لیا تقریب سے رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین ،کمشنر قلات ڈویژن محمد عاشم غلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والے مبارک باد کے مستحق ہیں اور آج سے ان کندھوں پر ملک و ملت کی حفاظت کی ذمہ داری عائد ہوتی قسمت ہیں وہ لوگ جو اپنی جانوں کی پر واہ کیئے بغیر انسانیت کی بقا اور اور سلامتی کا ذمہ اٹھاتے ہیں ۔
کمشنر قلات نے کہا کہ لیویز کی قربانیوں کی بدولت اہل بلوچستان کا سر فخر سے بلند ہے انہوں پورے صوبے خصوصا خضدار میں جو قربانیاں دیں اس کا یہاں یہاں کے بچہ بچہ گواہی دے گا امید ہے اس روایت کو تربیت مکمل کرنے والے جوان اپنائیں گے باقی فورسز کی کارکردگی بھی لائق تحسین ہے ۔
انہوں نے کہا کہ لیویز فورس بلوچستان کے روایتی فورس ہے ان کی تربیت جدید تضاضوں کے مطابق ضروری تھی جس جانفشانی سے جوانوں نے تربیت مکمل کی ہم یقینی طور پر یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ نوجوان ملک و ملت کی تحفظ شر پسند و جراہم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے کارگر ثابتہوگی دنیامیں یہ ایک مسلم حقیقت ہے کہ جس ملک کے فورس میں فرض شناسی ،دیانت داری ،بہترین تربیت ہوگی ایسے ملک کی سرحدوں کی طرف کوئی بھی آنکھ اٹھا کر دیکھ دیکھنے کی جرا ت نہیں کرتا اپنی تمام فورسز پر فخرہے ۔
صوبے کے امن و امان کی بحالی میں دیگر فورسز کے ساتھ ساتھ لیویز فورس کی قربانیوں نا قابل فراموش ہے اس فورس کے جوانوں نے ہماری آج کے لئے اپنی کل کو قربان کر کے قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے ۔
کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیویز فورس کو بھی جدید سہولیات سے آراستہ کر کے نا قابل تسخیر بنا دیا گیاہے ہم امید رکھتے ہیں کہ تربیت حاصل کرکے اپنے اپنے علاقوں کی طرف واپس لوٹنے والے جوان اپنی تمام تر صلاحیتوں کو ملکی دفاع ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف استعمال کر کے قوم کو پر امن فضا میں اپنا کردار ادا کرئینگے قبل ازیں تربیت حاصل کرنے والے لیویز کے جوانوں نے انتہائی مہارت کے ساتھ مختلف جنگی حربے استعمال کئے ٹریننگ کے دوران نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
اس سے قبل ڈپٹی کمانڈر ٹریننگ و پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل نے تربیب حاصل کرنے والے جوانوں سے اپنی فرائض منصبی کو ایمانداری سے انجام دینے اور ملک و ملت کی نگیبانی کا حلف لیا تربیت حاصل کرنے والوں میں ضلع قلات ،ضلع نوشکی ،ضلع چاغی ،ضلع پنجگور ،ضلع قلعہ سیف اللہ ،ضلع قلعہ عبداللہ ،ضلع پشین کے 332 جوان شامل تھے ۔
کمشنر قلات نے ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ ،اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد مندوخیل کی کاوشوں کو بھی سراہا کہ انہوں کی نگرانی میں یہ لیویز اہلکاروں کی تربیت نہ صرف مکمل ہوئی بلکہ انتہائی کامیابی سے تکمیل کو پہنچا کمشنر قلات ،ممبر قومی اسمبلی مولانا قمر الدین اور ڈی آئی جی پولیس نے دوران تربیت نمایاں پیشہ ورانہ کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں انعامات تقسیم کیئے ۔
خضدار میں لیویز جوانوں کی پاسنگ آڈٹ پریڈ
وقتِ اشاعت : May 28 – 2017