پنجگور: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل و سابق صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہاہے کہ 70سالوں سے بلوچستا ن کے مظلوم عوام استحصالی نظام کے شکار ہیں ہر دور میں قوم کو قوم پرستی کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔
جمہوریت کی رونق عوامی حق رائے دہی ہے عوام کی طاقت ہی جمہوریت کا حسن ہے لیکن 2013کے الیکشن میں جمہوریت کے اس حسن کو میلی کی گئی ایسے لوگوں کو اسمبلی میں بھیجا گیا جن کو عوام نے مسترد کرچکے ہیں ،انکے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں بلکہ عوامی حق رائے دہی کا ڈکھیتی ہے اور نیشنل پارٹی کلیتاً سیاسی ڈکیت ہے ستر ارب روپے مظلوم عوام کے کرپشن کی نذر ہوگئے ۔
کمیشن در کمیشن اور نوکریوں کی فروخت کو نیشنل پارٹی نے سیاست میں ایک نئی رویات بخشی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائشگاہ پہ ہجوم تحصیل پروم پھل آباد کہن کور سے واجہ نوراللہ بلوچ کے ہمراہی میں 50افراد کے ساتھ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر ضلعی کابینہ اور دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے واجہ نور اللہ بلوچ نے کہاہے ہم نے نیشنل پارٹی کو اپنی زندگی کے نیم حصے کا عمر دیا 20سالوں کی دھوپ چھاؤن میں ہڑتال مصیبتوں میں اور کھٹن سے کھٹن دور میں انکا ساتھ دیا اور ہمیں بے وفائی کے سوا کچھ نہیں ملا اب ہمیں شعور ہوا کہ نیشنل پارٹی کی قیادت بلوچ عوام کی خیرخواہ نہیں انہیں اپنے نظریاتی ورکروں سے کی پروا نہیں ہوا عوام کی کیا کرینگے ۔
بلوچستا ن کے عوام کو ہر دور میں قوم پرستی کے نام پر دھوکہ دیا گیا ،اسد بلوچ
![]()
وقتِ اشاعت : May 29 – 2017