پسنی : پاکستان کوسٹ گارڈ نے کوسٹل ہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے 2600 کلو چرس برآمد کرلی ہے۔
پاکستان کوسٹ گارڈ نے پسنی کے علاقے بدوک کے قریب ایک ٹرک سے 2600 کلو چرس برآمد کرلی ہے۔
ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ بدوک چیک پوسٹ پر دوران تلاشی ایک ٹرک کے خفیہ خانوں سے 26 سو کلو چرس برآمد کرکے 2 اسمگلرز کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق منشیات کوئٹہ سے گوادر اسمگل کی جارہی تھی اور عالمی مارکیٹ میں پکڑی جانے والے منشیات کی قیمت پاکستانی روپوں میں 3 ارب 11 کروڑ روپے ہے۔