اسلام آباد: حسین نواز کے بعد وزیراعظم کے دوسرے بیٹے حسن نواز بھی پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔
حسن نواز کو جے آئی ٹی کے سامنے دو روز قبل پیش ہونا تھا تاہم ان ہی کی درخواست پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے انہیں آج پیش ہونے کی اجازت دے دی تھی، حسن نواز جے آئی ٹی کی ہدایت کے مطابق اپنے ہمراہ کئی دستاویزات بھی لائے ہیں۔
حسن نواز جب جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تو مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے حق میں نعرے لگائے جن کا جواب انہوں نے ہاتھ ہلا کر دیا تاہم انہوں نے میڈیا سے کوئی بات نہیں کی۔
دوسری جانب وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز کو بھی چوتھی پیشی کا سمن جاری کردیاگیا ہے اور انہیں ہفتے کے روز طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حسین نواز اب تک جے آئی ٹی کے روبرو 3 مرتبہ پیش ہوچکے ہیں۔