|

وقتِ اشاعت :   June 3 – 2017

اسلام آباد :  مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوجہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام چاہتا ہے ،پاکستان افغانستان میں امن کیلئے کوششوں میں تعاون کیلئے تیار ہے،پاکستان ایران کو بڑی اہمیت دیتا ہے،ایرانی تاجروں کو بہتر بینکنک سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

جمعہ کو مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوجہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دولت ،برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو اور جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات ،سلامتی امور اور سرحدی نظام پر تبادلہ خیال اور مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات اور تعاون بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان ایران سے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

ایرانی تاجروں کو بہتر بینکنگ سہولیتں فراہم کی جائیں گی۔ایرانی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ بینکنگ کا شعبہ دو طرفہ تجارت کے فروغ میں رکاوٹ ہے۔ بعد ازاں ناصر جنجوعہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے بھی ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان اور بھارت کے تعلقات بھی زیر غور آئے اور افغانستان میں سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں کابل میں حالیہ بم دھماکے کی مذمت کی گئی۔ناصر جنجوعہ نے کہا پاکستان افغانستان میں امن اوراستحکام چاہتا ہے۔پاکستان افغانستان میں امن کیلئے کوششوں میں تعاون کیلئے تیار ہے۔

تھامس ڈریو نے اس موقع پر کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ افغانستان سے بداعتمادی کے خاتمے کیلئے مسلسل رابطے ضروری ہیں۔ناصر جنجوعہ سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی کی بھی ملاقات کئی جس میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔