کوئٹہ: کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کے نام پر پولیس نے روزہ داروں کی زندگی مشکلات میں ڈال دی ڈبل سواری دیکھتے ہی سحری اور افطاری کے اوقات میں موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند کر کے لوگوں کو پریشا ن کیا جا تا ہے اور بھتہ بھی لیا جا تا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے ماہ رمضان میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے کوئٹہ شہر میں دفعہ144 نافذ کر دی اور ساتھ ہی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی تاہم کوئٹہ میں جب بھی کوئی واقعہ رونما ہو تا ہے تو محکمہ داخلہ اور پولیس اپنی ناکامی چھپانے کے لئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کر تی ہے ۔
جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے اور ماہ رمضان میں شدید گرمی کے باعث افطاری کے اوقات میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کے نام پر روزہ داروں کو لائنوں میں کھڑے کر کے گھنٹوں گھنٹوں تک انتظار کرایا جا تا ہے اور بعد میں شہریوں سے پیسے لے کر موٹرسائیکلوں کو چھوڑ دیتے ہیں ۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت واقعی امن وامان کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو دہشتگردوں، اغواء کاروں کے خلاف موثر کا رروائی کرے نہ کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر کے روزہ داروں کو مشکلات میں ڈال دیتے ہیں اور پولیس کا رویہ بھی روزہ داروں کے ساتھ صحیح نہیں ہے وزیراعلیٰ بلوچستان اور آئی جی پولیس اس کا فوری طور پر نوٹس لیں ۔
کوئٹہ، ڈبل سواری کے نام پرپولیس نے عوام کاجینا محال کردیا
وقتِ اشاعت : June 3 – 2017