کوئٹہ: بلوچستان کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں تاہم محکمہ خزانہ کے بعد محکمہ پی اینڈ ڈی کے افسران کو بھی تبدیل کر دیا گیا سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران خان زرکون کاتبادلہ کرکے ڈائریکٹرجنرل کیوڈی اے تعینات کردیاگیا ہے۔
ایکٹنگ ڈپٹی سیکریٹری محکمہ خزانہ اورنگزیب کاسی کاتبادلہ کرکے سیکریٹری کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر خاران محمدبخش ساجدی کاتبادلہ کرکے اسسٹنٹ کمشنر واشک تعینات کردیا گیا ہے سپیشل مجسٹریٹ کوئٹہ مولابخش کاتبادلہ کرکے اسسٹنٹ کمشنر تمپ تعینات کردیا گیا ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر نصیرآبادمحمد وقاص راجپوت کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اسسٹنٹ کمشنر واشک اصغرشہباز کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ایکٹنگ اسسٹنٹ کمشنر لہڑی عبدالعزیز بنگلزئی کا تبادلہ کرکے ایکٹنگ اسسٹنٹ کمشنر نصیرآباد تعینات کردیا گیا ہے۔
بلوچستان کے بجٹ کی تیاریاں جاری
وقتِ اشاعت : June 3 – 2017